اسمبلی چنائو کی تاریخوں کا تعین نہیں ہوا

حد بندی کا عمل شروع نہیں کیا جاسکتا:کشن ریڈی

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دہلی // مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے متعلق ابھی تاریخوں کا تعین نہیں کیا ہے۔لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے ایک تحریری جواب میں کہا’’ الیکشن کمیشن نے ابھی ریاستی اسمبلی  انتخابات کے تاریخوں کا تعین نہیں کیا ہے‘‘۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا مرکزی حکومت ریاست میں اسمبلی حد بندی کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو انہوں نے کہا’’ حدی بندی قانون 2002کے تحت جموں و کشمیر ریاست کو اس میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ آرٹیکل 170، جو حد بندی کا اختیار دیتا ہے،کا دائرہ ریاست جموں و کشمیر تک نہیں بڑھایا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا ’’ ریاست میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی ریاستی آئین کی شق 47اور 141کے تحت عمل میں لائی جاتی ہے‘‘۔ 
 

تازہ ترین