تازہ ترین

اننت ناگ جنگجو حملے میں 5 سی آر پی ایف اہلکار، جنگجو ہلاک

12 جون 2019 (17 : 09 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ قصبے میں بدھ کو جنگجوئوں کے ایک حملے میں5سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے۔

فورسز کی جوابی کارروائی کے میںایک جنگجو بھی جاں بحق ہوگیا۔

اس حملے میں اطلاعات کے مطابق پولیس سٹیشن صدر، اننت ناگ کے ایس ایچ او, ارشد خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔زخمی ہونے والوں میں ایک راہ چلتی لڑکی بھی شامل ہے تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ضلع اسپتال اننت ناگ کے ذرائع کے مطابق 3 سی آر پی ایف اہلکار وہاں جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع نے کہا کہ مزید دو سی آر پی ایف کی لاشیں براہ راست ضلع پولیس لائنز پہنچائی گئیں۔

پولیس نے پانچ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق تین سی آر پی ایف اہلکار اس حملے میں زخمی ہوگئے ۔