تازہ ترین

بانڈی پورہ میں تیز ہوائوں سے درخت مکان پر گر آیا، دو خواتین جاں بحق

12 جون 2019 (12 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/شمالی کشمیر کے بانڈی پوری ضلع میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ایک بھاری بھرکم درخت جڑ سے اُکھڑ کر ایک رہائشی مکان پر گر آیا جس سے مذکورہ مکان میں موجود دو جواں سال خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

یہ واقعہ ضلع کے چنداجی نامی علاقے میں پیش آیا جو جنگل کے نزدیک واقع ہے۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق تیز ہوائوں کے نتیجے میں ایک درخت عارف حسین کے مکان پر جاگرا جس نے مبینہ بانو دختر ذاکر حسین اور شریفہ زوجہ عارف حسین نامی دو خواتین لقمہ اجل بن گئیں۔

ایس ایس پی بانڈی پورہ، راہل ملک کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ پولیس کی پارٹی جائے واردات پرروانہ ہوگئی ہے اور باقی تفاصیل جمع کی جارہی ہیں۔