سہ طلاق قانون

مرکز کی ایک اور کوشش،نئی بل پارلیمنٹ میں پیش ہوگی

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دلی//مرکزی کابینہ اپنی اگلی میٹنگ کے دوران بیک وقت سہہ طلاق کے عمل پر پابندی کرنے کے سلسلے میں ازسر ون غور کرنے والی ہے ۔یہ میٹنگ بدھ کو منعقد ہوگی۔یہ بل جونہی پارلیمنٹ میں منظور ہوگی اس سے گذشتہ برس جاری ہوانے والے آرڈننس تبدیل ہوگا۔گذشتہ ماہ 16ویں لوک سبھا تحلیل ہونے کے ساتھ ہی اس بل کی اہلیت ختم ہوگئی تھی کیونکہ اس وقت پارلیمنٹ کے ذریعے اسے منظور نہیں کیا جاسکا ۔اگر اس بل کو بدھ کے رواز کابینہ کے ذریعے منظور کیا گیا ،نئی بل کو 17ویں لوک سبھا کے پہلے ہی اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے جو 17جون سے شروع ہونے والا ہے ۔واضح رہے کہ مرکز میں حزب اختلاف اس بل کی مکالفت کرتا آیا ہے اور اسے راجیہ سبھا میں بھرپور مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک اسے بھرپور قانونی شکل نہیں مل سکی ہے۔
 
 
 

تازہ ترین