تازہ ترین

ہیرانگرسیکٹرمیں فائرنگ و گولہ باری

پونچھ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ گیا

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں //کئی عرصہ کی خاموشی کے بعد بین الاقوامی سرحد پر کٹھوعہ کے ہیرانگر سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواہے ۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی رینجروںکی طرف سے بی ایس ایف کی چوکیوں اور سیولین آبادی والے علاقوںکو نشانہ بنایاگیاجس کے رد عمل میں بھارتی سرحدی محافظوں نے بھی بھرپور کارروائی کی ۔ جموں میں مقیم بی ایس ایف ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی رینجروں کی طرف سے شام چا ربجے اشتعال انگیز طور پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کی گئی جس کا واپس بھرپور جواب دیاگیا ۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوااور کچھ عرصہ کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔دریں اثناء ضلع پونچھ کے شاہپور علاقے میں پیر کی شام حد متارکہ پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار منگل کی صبح دم توڑ گیا۔فوجی ترجمان لفٹنٹ کرنل دیوندر آنند نے بتایا کہ پیر کی شام شاہپور علاقے میں ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا لانس نائیک محمد جاوید ساکن کھاگریہ بہار منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لانے کے سبب دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ ایک فوجی اہلکار گزشتہ رو زبھی ہی ہلاک ہواتھا اوراس طرح سے اب ہلاکتوں کی تعداد 2ہوگئی ہے۔