تازہ ترین

سمبل میں مبینہ عصمت ریزی کا واقعہ

خاتون سمیت3افراد گرفتار

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عازم جان
سمبل//بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں ایک دوشیزہ کی اجتماعی عصمت ریزی اور بلیک میلنگ کے الزام میں پولیس نے ایک خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لیا ہے ۔اس حوالے سے باضابطہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ  نوگام سمبل میں 22سالہ لڑکی جس کا نام صیغہ راز رکھا گیا چند دن قبل شکایت درج کی کہ ایک مہینے قبل ایک شخص نے اسکی عصمت ریزی کے وقت ویڈیو بنائی اور  پھردوسرے لوگوں کے ساتھ اسے شیئرکرکے بلیک میلنگ کا عمل شروع کیا جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر زیر نمبر 106/2019u/ s376  d,342,506درج کرکے عتیقہ بیگم ،فردوس احمد اور اصغر حسین پسران علی محمد کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کی۔