تازہ ترین

ترال میں بارشیں اور طوفانی ہوائیں

رہاشی مکان پر چنار گر آیا مکان تباہ ،مکین بال بال بچے

12 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجا ز
 ترال//ترال میں بارشوں کے ساتھ ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان پر ایک چنار گیا آیا جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور تباہ جبکہ نیند میں محوافراد خانہ معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ اچانک طوفانی ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں زبردست خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوا۔اس دوران قصبہ سے سات کلو میٹر دور ڈاڈسرہ کے کے نیل ناگ علاقے میں ایک ایک بھاری چنار غلام قادر میر ولد عبد لاحد میرکے رہائشی مکان پر گر آیا جس کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچاتاہم افراد اخانہ معزاتی طور بچ نکلے ۔ افراد خانہ نے بتایا وہ نیند میں محو تھے اس دوران زوردار دھماکے کی آواز آئی جس کے ساتھ ہی مکان کا چھٹ ٹوٹنے کے علاوہ دیواروں میں میں بڑے بڑے شگاف پڑے ۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میں رات کے تین بجے زوردار بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کے دوران ایک دھماکے جیسی آواز آئی جس دوران ہمیں لگا کہ کوئی دھماکہ ہو اتاہم بعد میں جب لوگوں نے دیکھا تو مکان پر چنار گر پڑا ہے اسی دوران تمام لوگ مکینوں کی تلاش میں پہنچ گئے تاہم وہ سبھی افراد معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ادھر واقعے کے فوراً بعداانتظامیہ کے نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر تحصیلدار ترال غلام رسول نے جائے ورادت پر پہنچ کرحالات کا جائزہ لے کر فیلڈ عملے کو نقصان کا تخمینا لگانے کی فوری ہدایت دی ۔ مقامی اآبادی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے متاثر کنے کی بھر پور امدا فراہم کی جائے ۔