تازہ ترین

سچیت گڑھ کے کسانوں کے لئے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // محکمہ زراعت کی جانب سے یہاں سچیت گڑھ کے کسانوں کے لئے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،تاکہ کسانوں کو سچیت گڑھ آرگنک رائس باسمتی کلسٹر (SOBRC) پروجیکٹ کی جانکاری دی جاسکے۔پروگرام کا آغاز ناظم زراعت پی ایس راٹھور نے روایتی چراغ روشن کرنے کے ساتھ کیا ۔جوائنٹ ڈائریکٹر بی کے زتشی ،انیل اروڑہ ،انچارج چیف اگریکلچر افسر ایس کے لنگر ،سب ڈویژنل زرعی افسر رشن لعل بھگت، اے ای او آر ایس پورہ اشونی کمار جوجرا و دیگر فیلڈ عہدہ داران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناظم زراعت نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد لئیڈ ریسورس پرسنز کو SOBRC پروججیکٹ سے معلق حالیہ تکنیکی 
جانکاری دینا تھا ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ناظم زراعت نے 100000 کھیتی خاندانوں کو آمدنی میں اضافہ کرنے کے زمرے میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے سئیڈ ملٹپکیشن فارم ،چھکروئی میں جاری ہارویسٹنگ اور تھریشنگ عمل کا بھی معاینہ کیا۔اس سے قبل تکنیکی پروگرام کے دوران ڈاکٹر راکیش شرما ،ڈاکٹر پونیت چودھری نے حالیہ تکنیک پر لیکچر دیا ۔