تازہ ترین

نٹرنگ نے اپنا 37واں یوم تاسیس منایا

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //نٹرنگ نے یہاں بدھ کے روز جان ملنگٹن سینجی کا مقبول ڈرامہ 'Riders to the Sea' پیش کرکے  اپنا 37واں یوم قیام منایا،جسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔گُذشتہ 36برسوں سے نٹرنگ نے اپنے سینکڑوں حمایتویں کے ہمراہ بے لوث خدمت انجام دیکر ریاست جموں و کشمیر کا نام قومی و بین الاقوامی منچوں پر روشن کیا۔نٹرنگ نے بھارت کے حدود کو پار کر کے روس، جرمنی، انگلینڈ،سنگا پور، ترکی، ہنگری، پولینڈ اور متحدہ عرب عمارات میں ریاست کانام روشن کرکے نٹرنگ کو بین الاقوامی حثیت فراہم کی۔نٹرنگ 15 مئی 1983 کو دو منفرد ڈرامے ’’نیلی جھیل اور ننھے کندھے پیر ‘‘ پیش کرکے قائم کیا گیا تھا ۔ان ڈراموں کے ہدایت کاربلونت ٹھاکور تھے۔36برسوں کے دوران نٹرنگ نے متعدد ڈرامے پیش کرکے سامعین کا دل جیت لیا ہے۔نٹرنگ نے اب تک ایک ہزار سے زائد ایکٹر تیار کئے ہیں ،جنھوں نے ٹی وی او فلموں میں کام کیا ہے۔نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے اس موقعہ پر بتایا کہ نٹرنگ کا مقصد جموں کیلئے ایک خواب اور بین الاقوامی سطح پر تھیٹر میں اپنا مقام قائم کرنا ہے ،نٹرنگ کا جموں میں ایک بین الاقوامی سطح کا کیمپس ،جس میں ایک آڈیٹوریم ، دو اسٹیڈیو تھیٹر وغیرہ ہوگا