مڈل اسکول پیاکل سروڑ کے احاطے میں نصب بجلی ٹرانسفارمربچوں کیلئے خطرہ

محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے سبب طلباء کے والدین متفکر

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عاصف بٹ

مقامی لوگوں کااعلیٰ حکام سے ٹرانسفارمرمنتقل کرانے کاپرزورمطالبہ 

کشتواڑ//ریاستی حکومت کی طرف سے اسکولوں کو ہر طرح کی ضروری سہولیات سے لیس کرنے کے دعوے توکیے جارہے ہیں لیکن جہاں ایک طرف سکولوں میں ضروری ڈھانچہ کی شدیدکمی ہے جس سے طلباء کی تعلیم متاثرہورہی ہے وہیں محکمہ پی ڈی ڈی کی طرف سے کشتواڑکے علاقہ سروڑکے مڈل سکول پیاکل کے احاطے میں بجلی کاٹرانسفارمرنصب کردیاہے جوسکول میں زیرتعلیم کیلئے ہروقت خطرے کاموجب بناہواہے ۔اس بارے میں علاقہ کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ  محکمہ پی ڈی ڈی نے گزشتہ دسمبر کے مہینے میں علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے کے لیے ٹرانسفارمرفراہم کیالیکن محکمہ نے اسے مڈل سکول پیاکل کے احاطے میں نصب کرکے ناعاقبت اندیشی کامظاہرہ کیااورساتھ میں یہ بھی کہاتھاکہ ایک ماہ کے بعداسے سکول سے دوسری جگہ منتقل کردیاجائے گالیکن چھ ماہ کاعرصہ گزرنے کے بعدبھی ٹرانسفارمرسکول احاطے سے نہیں ہٹایاگیاہے ۔سکول میں زیرتعلیم طلباکے والدین کاکہناہے کہ ہمیں ہروقت یہ خطرہ لاحق رہتاہے کہ کہیں ہمارے بچوں کوبجلی کرنٹ نہ لگ جائے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بجلی کی غفلت کی وجہ سے پورے علاقے کی آبادی اپنے بچوں کی سلامتی کولے کرفکرمندہیں۔اس بارے میں مقامی شخص تعظیم احمد نے کشمیر عظمیٰ کو  بتایا کہ ہمارے چھوٹے  چھوٹے بچے اس اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ہروقت اپنے بچوں کی فکرلاحق رہتی ہے کہ کہیں کھیلتے وقت وبچے ان ترسیلی لائین کے ساتھ ٹچ نہ ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ اس ٹرانسفارمرکو بالکل کھلے میں ہی   رکھا گیا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد اس کو ہٹایا نہ گیا تو وہ بچوں کو اسکول بھیجنا بند کردیں گے۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ اس   ٹرانسفارمر کو سکول سے جلدازجلددوسری جگہ منتقل کیاجائے ۔اس سلسلے میں جب ہم نے سی ای او کشتواڑ کلدیپ شرما سے بات کی تو انھوں نے کہاکہ  س ضمن میں ہم  نے  زیڈ ای او درابشالہ سے رپورٹ طلب کی ہے تاکہ اس پر کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
 

تازہ ترین