تازہ ترین

کشمیری عوام کو بہتر بیانیہ نہیں دے سکتے

جامع سیاسی اور فوجی حکمت عملی لازم و ملزوم :جنرل ہوڈا

23 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//شمالی کمان کے سابق لیفٹنٹ جنرل دپیندر سنگھ ہوڈا نے کشمیر پر جامع سیاسی اور فوجی حکمت عملی کو لازم و ملزوم قرار دیا ہے۔ جنرل ہوڈا نے سوموار کونئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی داخلی صورتحال اور سرحد پار کی ملی ٹینسی پر یکساں طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ جنرل ہوڈا نے کہا’’ کشمیر معاملات سلجھانے کیلے ہمدردانہ رویہ اور واضح سیاسی مقصد کی ضرورت ہے‘‘۔ انکا کہنا تھا’’  کشمیر کے بارے میںاکثر و بیشتر ہماری الگ  الگ سیاسی اور فوجی حکمت عملی رہی ہے،اسی لئے اکثر اوقات میں ہم سنتے آئے ہیں کہ فوج نے کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کو قابو میں کرلیا ہے، لیکن سیاسی عمل شروع نہیں کیا گیا،ہمیں سیاسی مقصد کی بنیاد پر جامع سیاسی و فوجی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ ہم وادی کشمیر کے لوگوں کو ٹھوس بنیاد پر اپنا بیانیہ نہیں دے سکے ہیں‘‘۔جنرل ہوڈا نے چین کی اُبھرتی رفتار کو بھارت کے لیے ’’بڑا خطرہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم محسوس کررہے ہیں کہ ہمیں چین کے ساتھ جڑے مفادات کا برملا اعلان کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ لگنے والی سرحد کی حفاظت اور یہاں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔