تازہ ترین

اُتراکھنڈ پرائیویٹ یونیورسٹی میں سات کشمیری طالب علم معطل

20 فروری 2019 (19 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/اُتراکھنڈ کی کانٹم گلوبل یونیورسٹی میں زیر تعلیم سات کشمیری طالبان علم کو سوشل میڈیا پر ''قابل اعتراض'' پوسٹ ڈالنے کی پاداش میں رورکے ،ہری دوارمیں قائم مذکورہ یونیورسٹی سے معطل کیا گیا ہے۔

اطلاعات میں یونیورسٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی منگل کو عمل میں لائی گئی جب مذکورہ یونیورسٹی کے سینکڑوں طالب علموں نے جمع ہوکر اس کا مطالبہ کیا کہ کشمیری طالبان علم کیخلاف کارروائی عمل میںلائی جائے جنہوں نے بقول اُنکے فیس بُک پر ''قوم دشمن'' پوسٹ ڈالا تھا۔

احتجاج کرنے والے طالب علموں نے دھمکی دی تھی کہ اگر کشمیری طالبان علم کو نہ نکالا گیا تو وہ ہی یونیورسٹی چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق بعد میں حالات پر قابو پانے کیلئے کشمیری طالب علموں کو ہی معطل کیا گیا۔