تازہ ترین

بھارت اور پاکستان آپسی کشیدگی کم کریں: اقوام متحدہ

20 فروری 2019 (06 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، انٹونیو گٹرز نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کو پیشکش کی کہ وہ پلوامہ حملے کے بعد جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے اُن کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں۔

انٹونیو کے ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فکر مند ہے اور اگر دونوں چاہیں تو وہ ثالثی کیلئے تیار ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے گذشتہ روز پاکستانی نمائندہ، ملیحہ لودھی کا استقبال کیا جن کے ملک نے موجودہ کشیدگی کم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کیا ہے۔

انٹونیو نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ احتیاط سے کام لینے او رجاری کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری ااقدامات پر زور دیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان لیتہ پورہ ،پلوامہ میں حالیہ عسکریت پسندوں کے خود کُش حملے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے جس میں کم و بیش40فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اس کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران مزید چار فورسز اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انٹونیو نے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی کشیدگی خطے کی سیکورٹی کیلئے خطرے کا باعث نہیں بنے گی۔