تازہ ترین

پی ڈی پی رکن پارلیمان کا مودی کے نام خط، مقبول اور افضل کی باقیات لوٹانے کا مطالبہ

11 فروری 2019 (53 : 05 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رکن پارلیمان محمد فیاض میر نے سوموار کو وزیر اعظم نریندرمودوی کے نام ایک خط لکھ کر لبریشن فرنٹ بانی مرحوم محمد مقبول بٹ اور پارلیمنٹ حملے میں ملوث قرار دئے گئے مرحوم محمد افضل گورو کی باقیات اُن کے گھروالوں کو لوٹانے کا مطالبہ کیا ۔

مقبول کو 11فروری1984کو جبکہ افضل کو 9فروری2013کو دلی کے تہار جیل میں تختہ دار پر لٹکانے کے بعد جیل احاطے میں ہی دفن کیا گیا تھا۔

فیاض نے مودی کے نام خط میں لکھا ہے''ایک ایسے ملک میں جہاں ایک وزیر اعظم کے قاتلوں پر رحم کرکے اُن کی سزائے موت کو کم کیا گیا،دو کشمیریوںکی باقیات اُن کے گھروالوں کو سونپنا میرے خیال میں کوئی غلط بات نہیں ہے''۔

انہوں نے مزید لکھا'' مجھے سمجھ نہیں آتا کہ دو کشمیری، جنہیں تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے، کیسے بھارت کی جمہوریت کیلئے خطرناک ہوسکتے ہیں؟''

انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ اُن کی درخواست پر غور کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبول اور افضل کی باقیات اُن کے گھروالوں کولوٹانے سے کشمیریوں کے الگ تھلگ پڑنے میں کافی کمی لائی جاسکتی ہے۔