تازہ ترین

فوج کشمیر شاہراہ پر درماندہ مسافروں کو ایئر لفٹ کرے گی: سیتھا رمن

11 فروری 2019 (07 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی فون کال کے جواب میں مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتھا رمن نے سوموار کو کہا کہ فوج سرینگر ۔جموں شاہراہ پر درماندہ سواریوں کو ایئر لفٹ کرے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ فوج عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اُن طالب علموں کو بھی ایئر لفٹ کرے گی جو جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں کی طرف سفر کرتے ہوئے درماندہ ہوگئے ہیں۔

وزیر دفاع نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا'' فوج درماندہ طالب علموں اور دیگر لوگوں کو ایئر لفٹ کرے گی جو سرینگر یا جموں سے سفرکرتے ہوئے شاہراہ پر درماندہ ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں  محبوبہ مفتی کی فون کال کا جواب۔''

اس سے قبل محبوبہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے وزیر دفاع سیتھا رمن کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوج کے ذریعے درماندہ مسافروں کو ایئر لفٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیر موصوفہ نے اُنہیں یقین دلایا کہ اس ضمن میں جلد انتظامات کئے جائیں گے۔

کشمیر شاہراہ گذشتہ چھ روز سے مسلسل بند پڑی ہے اور اس پر سینکڑوں افراد درماندہ ہیں۔

جموں شہر میں بھی سینکڑوں کشمیری درماندہ ہیں جبکہ سرینگر میں بھی جموں جانے والے اتنے ہی مسافر رکے پڑے ہیں۔