گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ //گلمرگ میںسیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ل رہا ہے ۔ سلج رائیڈنگ ،گنڈولہ ،اسکینگ اور دیگر سہولیات کی موجودگی سے گلمرگ میں سیاح کافی خوش نظر آرہے ہیں ۔ گلمرگ گنڈولہ ہر وقت سیاحوں کی پہلی پسند رہا ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں آکر اُنہیں کافی سکون ملا ہے اور جموں کشمیر کے اس دورے کو یادوں سے تعبیر کررہے ہیں ،وہ کشمیریوں کی مہمان نوازی کی بھی خوب تعریف کررہے ہیں ۔اتر پردیش کے ایک سیاح راجیش کمار نے کہا ہے کہ تین سال پہلے جب ہم یہاں آئے تھے تو اتنی برف نہیں تھی تاہم امسال بہت برف دیکھنے کو مل رہی ہے ،جس سے ہم کافی لطف اندز ہورہے ہیں ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے ۔بھاری برفباری کے بعد سیاحتی شعبے میں نئی جان آئی ہے اوراُمید کی جارہی ہے کہ سیاحوں کی آمد میںمزید اضافہ ہو گا ۔