۔15 فروری کو شادی طے

راجستھان کا شہری کرناہ میں درماندہ

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشفاق سعید
سرینگر// برفباری نے ایک بار پھر کرناہ کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے ۔جہاں کئی امیدوار امتخانات میں شامل نہیں ہوپارہے ہیں وہیںان درماندہ مسافروں میں راجستھان سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا شہری بھی شامل ہے جس کی شادی 15 فروری کو طے ہے۔جموں و کشمیر گرامین بنک میں تعینات راجستھان کے سوریہ پرکاش نامی اس شہری کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو اس کی شادی راجستھان میں طے ہے۔انہوں نے کہا کہ اُن کے ہاں ایک رواج ہے کہ اگر ایک بار شادی طے ہو گئی توپھر منسوخ نہیں ہو سکتی ۔مذکورہ شہری پچھلے کئی دنوں سے ٹنگڈار پہنچتا ہے کہ شائد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سرینگر پہنچ جائے مگر پچھلے چار روز سے ہیلی کاپٹر صرف دو بار آیا اور بیماروں کو منتقل کیا۔ پرکاش نے مزید بتایا کہ اس کے گھر والے ذہنی پرشانیوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔