تازہ ترین

برفباری سے پیرنیا بونیار کا گرڈ اسٹیشن خراب

نصف درجن سے زائد دیہات صورتحال سے پریشان

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ//پیرنیا بونیار گرڈ اسٹیشن میں خرابی آنے کی وجہ نصف درجن سے زائد دیہات میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کے مطابق حالیہ بھاری برف باری سے پیرنیا بونیار مقام میں قائم گرڈ اسٹیشن کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے اس سے منسلک دیہات گانٹہ مولہ بالا و پائین ،کالونی ،منزگام، زہن پورہ اور کچہامہ کے علاوہ دیگر کئی دیہات بجلی سپلائی سے محروم ہوگئے ہیںاور اُنہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایک مقامی شہری مشتاق احمد نے بتایا کہ اس گرڈ ااسٹیشن کو پچھلے سال ہی عوام کے نام وقف کیاگیا تھا ۔اس سلسلے میں محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینئر بارہمولہ نذیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دراصل گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں کچھ خرابی آنے کی وجہ سے علاقے میں بجلی سپلائی کٹ گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ فی الحال متاثرہ علاقوں کو دوسرے گرڈ اسٹیشنوں کے ساتھ جوڑا جائے گا جب تک ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرکے واپس نصب نہیں کیا جائے گا ۔