تازہ ترین

ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کا دورۂ گول

برف سے پیدا شدہ عوامی مسائل کاجائزہ لیا

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد بشیر
گول//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجا ز بٹ نے آج گول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برف باری سے ہوئے مسائل کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ سی ایم او رام بن ،ایکسن پی ڈبلیو ڈی و دوسرے آفیسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے ڈاک بنگلہ گول میں لوگوں کے وفد سے ملاقات کی اور یہاں عوامی مسائل سنے اورانہیں یقین دلایا کہ جلد اُن کے مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید برف باری یہ اللہ کی طرف سے ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے لوگوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ محکمہ جات کا بھر پور ساتھ دیں ۔انہوں نے گریف حکام سے کہا کہ کل تک گول بازار میں برف ہٹایا جائے اور گول رام بن سڑک پر بلا خلل آمد ورفت کو بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید برف باری سے باغات اور مکانات کا جو نقصان پہنچا ہے محکمہ مال اور محکمہ باغات اس کی فہرست تیارکر رہے ہیں اور متاثرین کو بھر پور امداد دی جائے گی ۔انہوں نے بعد میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گول کا پیدل دورہ کیا اور یہاں مسائل کا جائزہ لیا ۔اور محکمہ پی ڈبلیو سے کہا کہ جلد از جلد اوپی ڈی کی عمارت کو تیار کیا جائے تا کہ یہاں آنے والے لوگوں کو پریشانی نہ ہو ۔