تازہ ترین

رام بن میں یوتھ کانگریس کے زیراہتمام ریلی کاانعقاد

چناب ویلی کیلئے5فیصد پہاڑی ریزرویشن یا ہل ڈیولپمنٹ کونسل کا مطالبہ

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
رام بن// رام بن کے نوجوانوں نے اتوار کو ایک ریلی کا انعقاد کیا جس میں کانگریس لیڈر اور سابقہ قومی صدرنیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا فیروز خان نے چناب ویلی کیلئے 5فیصد پہاڑی ریزرویشن یا ہل ڈیو لپمنٹ کونسل اور رام بن کیلئے یونیورسٹی کیمپس کا مطالبہ کیا ۔ریلی ڈاک بنگلہ سے شروع ہوکر مختلف بازاروں اور بس سٹینڈ سے گزرتے ہوئے مسجد مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی ۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ چناب ویلی کے مقامی نوجوان بے روزگار ہیں جس کی وجہ پاور پروجیکٹوں اور شاہرہ پر کام کرنے والی کمپنیوں میں ترجیح سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہرہ کی بری حالت ہے گذشتہ 4دنوں سے بحالی نہیں ہو سکی اور بجلی بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ضلع کے عوام مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔نوجوانوں نے پہاڑی ریزرویشن ،ہل ڈیولپمنٹ کونسل اور رام بن میں یونیورسٹی کیمپس کے حق میں نعرے بلند کئے ۔خان نے کہا کہ جب تک ہماری مانگیں 5فیصد پہاڑی ریزرویشن یا ہل ڈیولپمنٹ کونسل اور رام بن کیلئے یونیورسٹی کیمپس نہیں دیا جاتا  تب تک نوجوان احتجاج کرتے رہیں گے۔کانگریس لیڈر نے حالات اورمشکل صورت حالات میں اپنے مطالبات کیلئے ریلی میں شرکت کرنے کیلئے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔خان نے کہا کہ خطہ چناب کے نوجوانوںکو بنا رکاوٹ کے تعلیم اور روزگار فراہم کرنے کیلئے  یہ ابھی شروعات ہے ہم اپنی لڑائی خطہ چناب کے کے کونے کونے میں لے جائیں گے ۔اس موقعہ پر جنہوں نے تقاریر کیں ان میں سرپنچ اقبال کٹوچ پوگل پرستان،یوتھ ضلع صدر شفیع یوسف گورسی،این ایس یو آئی جنرل سیکریٹری گلزار احمد بٹ،یوتھ لیڈر فیضان خان،معقسود خان،آصف ٹاک،جہانگیر کٹوچ،راشید کٹوچ،سابق پی سی سی ممبر،رفیق کٹوچ،شعیب خان شامل ہیں ۔اس موقعہ پر دیگرلیڈر ضلع صدر کانگریس فاروق کٹوچ،ینئر کانگریس لیڈر رشید منہاس ،یاسر ،امین ،زبیر کٹوچ، عامر کھانڈے،نعیم وانی ،سجاد کوکا اور دیگر بھی موجود تھے۔