تازہ ترین

پیرپنچال، کرگل اورچناب کے ساتھ ناانصافی کاازالہ کیاجائے :مسلم فرنٹ

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں// لداخ کو الگ انتظامی صوبے کا درجہ دینے کوخوش آئندقدم قراردیتے ہوئے جموں مسلم فرنٹ نے نئے صوبے کے ہیڈ کوارٹرز لیہہ میں مستقل طور پر قائم کرنے کے بجائے لیہہ اورکرگل دونوں جگہوں پرروٹیشنل بنیادوں پرقائم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ یہاں جاری پریس بیان میں جموں مسلم فرنٹ نے کہاکہ کرگل کے ساتھ کیے جارہے امتیازی سلوک کاازالہ کرنے کیلئے حکومت کوفوری طورپراقدامات اٹھانے چاہیئں۔فرنٹ کاایک اجلاس یہاں جموں میں منعقدہواجس میں تنظیم کے چیئرمین شجاع ظفرنے کہا کہ لیہہ میں مستقل طور پر ہیڈ کوارٹرز قائم کرنا کرگل کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور اس علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اوپشن یہ ہے کہ ہیڈکوارٹرز روٹیشنل بنیادوں پر لیہہ میں بھی قائم کئے جانے چاہئے اور کرگل میں بھی اُن کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے۔ فرنٹ کے صدرقاضی عمران اوردیگرعہدیداران نے ریاستی گورنرسے اپیل کی کہ وہ کرگل کے ساتھ ناانصافی کاازالہ کریں اورساتھ ہی پیرپنچال اورچناب خطوں کوعلیحدہ انتظامی صوبوں کادرجہ دیاجائے۔اس دوران میٹنگ میں جنرل سیکریٹری شیخ سجاد، محمدصادق ،تنویروانی ودیگران بھی موجودتھے۔