تازہ ترین

بی جے پی نے جموں کے مفادات کے ساتھ سمجھوتہ کیا:رانا

یوتھ کانگریس بلاک متھوار اکائی کی این سی میں شمولیت

11 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: کشمیر عظمیٰ    )

نیو ڈسک
جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے کہاکہ بی جے پی جموں کے مفادات کوزک پہنچانے کی وجہ سے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں کے نام نہاد چیمپئن بننے والی بی جے پی نے جموں کے مفادات کوشدیدنقصان پہنچایااورپی ڈی پی کے سامنے جموں کے مفادات بیچ دیئے اوراپنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ ان خیالات کااظہار دویندرسنگھ رانانے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے جنڈیال میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران متھواربلاک کے پورے یوتھ کانگریس یونٹ نے بلاک صدردیال سنگھ (لکی ) کی قیادت میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت کی ۔اس دوران این سی میں شمولیت کااظہارکرنے والوں نے کہاکہ ہم نیشنل کانفرنس کی پالیسیوں اورخاص طورپر دویندرسنگھ راناایم ایل اے نگروٹہ کی تعمیروترقی کی اپروچ سے متاثرہوکر این سی میں شامل ہوئے ہیں۔رانانے یوتھ کانگریس کارکنان کااین سی میں والہانہ استقبال کیا۔رانانے کہاکہ جموں کے مفادات کوپھرسے دائوپرلگانے کیلئے بی جے پی کوششیں کررہی ہیں لیکن اب عوام سمجھدارہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمرعبداللہ کے دورحکومت میںجموں کیلئے شروع کئے گئے متعدداہم پروجیکٹوں کوبی جے پی ٹھپ کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بہبودکیلئے کام کرنامیرامشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ اسمبلی حلقہ کی ہمہ گیرترقی کویقینی بنانے کیلئے ہرمحاذ پرجدوجہدکیلئے تیارہوں۔اس موقعہ پراین سی میں شامل ہونے والوں میں دیال سنگھ (لکی)،نانک چند، جگدیپ سنگھ ریٹائرڈفاریسٹر،حکم سنگھ (ریٹائرڈایس ایچ او)، مہادیو سنگھ ،ستھ دیوسنگھ،ایشاسنگھ ، سندیپ سنگھ ،سمت مہرہ،تاسیم، نیرج مہرا، رنکوکمار،مرادعلی،منجیت کمار، بلونت راج، بھانوپرتاپ سنگھ، رام دتہ،سنجولنگہے، پون سنگھ،راکیش بھارتی ،سندوکھ سنگھ،جنگ بہادر، رشیدعلی،پرمجیت ،عبدالغنی ،کاکی بی بی ، ساحل شرما، دیپک شرما، سندیپ کمار،سچن کمار،جنکی رام، ریکھالنگہے، رادھیکالنگہے ،ارچنالنگہے، مریم ،پریم لتا، رینولنگہے ، رینولنگہے، کومل جموال، گیتاجموال، ریتولنگہے ودیگران شامل ہیں۔اس موقعہ پر سوم ناتھ کھجوریہ ،شام لال شرما، کلدیپ سنگھ،سنجیو سنگھ، نکشترسنگھ،سبھاش سنگھ، بلبیرسنگھ، تیج پال، ریکھالنگہے ودیگران بھی موجودتھے۔