تازہ ترین

سرینگر۔جموں شاہراہ پردو غیر ریاستی باشندے پتھروں کی زد میں آکر لقمہ اجل

8 فروری 2019 (54 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/حکام نے جمعہ کو کہا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر رامبن ضلع میں پہاڑوں سے پتھر کھسکنے اور پسیاں گر آنے کے نتیجے میں دو غیر ریاستی باشندے لقمہ اجل بن گئے۔

سنجیت لکارا ساکنہ آلیپار مغربی بنگال اور پرومود منکوٹیا ساکنہ ہماچل پردیش اُس وقت لقمہ اجل بن گئے جب وہ شاہراہ پر بیٹری چشمہ اور مروگ علاقے کے نزدیک پتھروں اور پسیوں کی زد میں آگئے۔

دونوں شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے پید ل سفر کررہے تھے۔

اُن کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال رامبن پہنچایا گیا ہے۔

بھاری برفباری کے بعدسرینگر۔ جموں شاہر اہ آج مسلسل تیسرے روز گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے بند ہے۔