تازہ ترین

بھاری برفباری سے بارہمولہ کے گائوں میں رہائشی مکان گر کر تباہ

8 فروری 2019 (43 : 11 AM)   
(      )

فیاض بخاری

بارہمولہ/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ریش مقام لریڈورہ ،شیری ناروائو نامی علا قے میں گذشتہ شب بھاری برفباری کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان گرکر تباہ ہوگیا ۔

ایک مقامی شہری، شفیق احمد نے' کشمیر عظمی' کو بتایا کہ اس کے بڑے بھائی شبیر حسین کا رہائشی مکان بھاری برف کے نتیجے دب گیا جس کے نتیجے میں  اُنہیں لاکھوں روپے کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔

انہوں نے تاہم کہا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ دو روز کے دوران شدید برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شاہراہیں  اور رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں تاہم برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے۔