تازہ ترین

زیارت سلطان العارفین ؒ کے امام حی کی اہلیہ فوت

ْڈاکٹر فاروق کاخانوادہ مخدومی سے اظہار تعزیت

8 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے زیارت حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومیؒ (کوہ ماران) کے امام حی پیرزادہ علی محمد مخدومی کی اہلیہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے بھی دعا کی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پیرزادہ علی محمد مخدومی کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی اور پسماندگان کی ڈھارس بندھائی۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مخدوم ٹرسٹ کے صدر پیرزادہ شاہد جیلانی کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ادھر  میرواعظ ریاض احمد ہمدانی نے مخدومی خاندان خصوصاً پیرزادہ شاہد جیلانی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ خدامانِ زیارت شاہ ہمدان خصوصاً امام بقعہ عالیہ غلام محمد ہمدانی ، محمد یاسین ظہرہ، محمد اشرف عنایتی، صدرِ جمعیت حاجی عبدالرشید گانی ، مسعود حسین ہمدانی نشاندہ آثار شریف کلاش پورہ پیرزادہ منظور احمداور فاروق احمد گانی نے بھی تعزیت کا اظہارِ کیا ہے۔ ادھر جمعیت ہمدانیہ کی جانب سے کشمیر کے معروف تاجرو چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شیخ گل محمد کے مجلس ایصال ثواب میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔