تازہ ترین

بارہمولہ میں حاملہ خاتون کوکاندھوں پر اٹھاکر

اسپتال پہنچانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

8 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 بارہمولہ/فیاض بخاری/بھاری برفباری کے باعث گوری ون نارواو بارہمولہ میں درد زہ میں مبتلا خاتون کو لوگوں نے کندھوں پر اُٹھا کر 4 کلومیٹر دور آڈورہ پہنچا یا جس کے بعد مذکورہ خاتون کو پرائیمری ہیلتھ سنٹر شیری پہنچا یا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق بیگم جان زوجہ محمد لطیف سود نامی حاملہ خاتون نے بدھ کی صبح  درد زہ کی شکایت کی جس کے بعد مقامی آشاورکرکو مطلع کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ آشانے فوری طور بی ایم او شیری سے رابطہ کیا اور کہا کہ علاقے کے طرف ایک ایمبولینس روانہ کریں تاہم سڑک بند ہونے کی وجہ سے ایمبولینس صرف آڈورہ تک ہی تک ہی پہنچ سکی ۔ اس دوران گوری وان کے لوگوںنے جرات کا مظاہرہ کرکے مذکورہ خاتون کو کندھوں پر اُٹھاکر پانچ کلو میٹر دور آڈورہ پہنچایا ۔جس کے بعد مذکورہ خاتون کو پرائیمری ہیلتھ سنٹر شیری پہنچا یا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے ضلع اسپتال منتقل کیا ۔یہ واقع پیش آنے کے بعد مذکورہ خاتون کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائیرل ہوگیا ہے ۔اس سلسلے میں بی ایم او شیری ڈکٹر شیخ فاروق نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعرات کی صبح کو اُنہیں ایک اطلاع ملی کہ گوری نوان نامی گائوں جو کہ ایک پہاڑی علاقہ ہے اوربرف باری سے اکثربند رہتا ہے یہاں ایک خاتون درد زہ میں مبتلا ہے جس کے بعد میں نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کے کنٹرول روم کو اطلاع دی ۔ انتظامیہ نے علاقے کی طرف فوری طور مشین اور ایمبولینس بھیجی تاہم آڈورہ سے آگے ایمبولینس نہیں جاسکی اور بعد میں خاتون کو شیری اسپتال میں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد ضلع اسپتال بارہمولہ منتقل کیا جہاں اُس کی حالت قدر ے بہتر ہے ۔ادھر رفیع آباد کے کنگروسہ گائوں میںتین فٹ برف موجود ہونے کے باوجود شائستہ زوجہ معشوق بیگ نامی خاتون کو پولیس ایک بچاو کاروئی ٹیم نے رکشک گاڑی میں ڈھنگی وچھ ا سپتال پہنچایا جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کی سرہنا کی ۔