تازہ ترین

بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت

آئیے بیٹھیے اور بات کیجیے، میں تیار ہوں: قریشی

8 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 لندن //وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اسکائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر خارجہ سے سوال کیا گیاکہ کیا پاکستان کشمیر کو آزاد کرانے کا ارادہ رکھتا ہے؟۔ اس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کی صورتحال پر توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ اور صرف وزیر اعظم ہی نہیں اقوام متحدہ اور برطانوی دارالعوام کی جانب سے بنائے گئے ا?ل پارٹیز پارلیمانی گروپ سمیت سب یہی کہہ رہے ہیں۔ بھارت کے اندر لوگ اپنی فوج کی ناکامی پر بات کر رہے ہیں کہ کس طرح وہ کشمیریوں کو تنہائی کا شکار کر رہے ہیں اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہو رہا۔ یہ آواز اب ہر جگہ بلند ہو رہی ہے۔اس موقع پر پروگرام ’ورلڈ ویو‘ کے میزبان نے کہا کہ کئی کشمیری پاکستان کی شرائط پر آزادی نہیں چاہتے جس پر پاکستانی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے، اس پر رائے شماری کرا لیتے ہیں۔ لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں۔ بھارت نے اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں یہی وعدہ کیا ہے۔ لوگوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور پھر وہ جو بھی فیصلہ کریں گے، پاکستان اسے قبول کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے بھارتی قیادت سے کہا کہ آپ کے پروگرام کے توسط سے میں بھارت کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ آئیے بیٹھیے اور بات کیجیے۔ میں تیار ہوں۔ کیا وہ تیار ہیں؟۔