تازہ ترین

وجے کمار اوردلباغ سنگھ کااظہاررنج وغم

22 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//گورنرکے مشیرکے وجے کماراورپولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کولگام میں جنگجوئوں اور فورسزکے درمیان ہوئی خونین معرکہ آرائی کے دوران پرتشدد مظاہروں اورایک سماعت شکن دھماکے میں شہری اموات پرگہرے دُکھ اورافسوس ظاہرکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ انکائونٹرمقام کے نزدیک ہوئے دھماکے کی زدمیں آکرکئی عام شہریوں کے جان بحق ہوجانے پراُنھیں گہرادکھ اورصدمہ پہنچاہے۔کے وجے کماراور دلباغ سنگھ نے جاں بحق ہوئے شہریوں کے غمزدہ کنبوں اورلواحقین کیساتھ دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ جھڑپ ختم ہونے کے فوراًبعدلوگ جائے جھڑپ پرچلے گئے اوریہاں موجودبارودی موادسماعت شکن دھماکے کیساتھ پھٹ جانے کی وجہ سے یہ المناک صورتحال وقوع پذیرہوئی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھڑپ والے مقامات کے نزدیک تب تک نہ جائیں جب تک ان مقاما ت کاپولیس وفورسزکے ماہردستے جائزہ نہ لیاکریں ۔