تازہ ترین

پائین شہر میں آج بندشیں

22 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر//کولگام میں شہری ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے دوران ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پائین شہر کے5پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشیںعائد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پائین شہر کے رعناواری،خانیار،صفاکدل،مہاراج گنج اورنوہٹہ میں دفعہ144کے تحت بندشیں عائد رہیں گی۔حکام کے مطابق یہ بندشیں احتیاتی طور پر امن و سلامتی اور شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کیلئے عائد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔