تازہ ترین

برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار

دسہرہ کے موقعہ پر پونچھ اورمینڈھر میں تقریبات،راون کے پتلے نذر آتش

19 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم+جاوید اقبال
 
پونچھ+مینڈھر//برائی پر اچھائی کی جیت کے طور پر منائے جانے والے دسہرہ تہوار کے موقعہ پرملک بھر کی طرح پونچھ قصبہ میں بھی چہل پہل رہی۔اس دوران ہندو برادری کی جانب سے گیتا بھون پونچھ میں رام لیلا کا سٹیج سجایا گیاجہاں تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ شام چار بجے رام، سیتا، لکشمن، ہنومان کی یاترا کی شکل میں گیتا بھون سے ہی ایک جلوس نکلا جو صدر بازار سے ہوتے ہوئے ناکھاں والی سڑک سے گزرتا ہوا سپورٹس سٹیڈیم پہنچا ۔اس جلوس میں بزرگ ، جوان، بچے اور خواتین بڑی تعدا دمیں شرکت کررہی تھیں۔اس دوران یہ جلوس سپورٹس سٹیڈیم پونچھ پہنچا جہاں دس سروں والے راون اور اس کے دیگر ساتھیوں کے بڑے بڑے پتلے سجائے گئے تھے جن کو نذر ّتش کیاگیا۔سناتن دھرم سبھا کے صدر ستیش ساسن نے کہا کہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ اد اکیا اور ساتھ ہی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس دوران پولیس کی طرف سے کڑے انتظامات کئے گئے تھے ۔دریں اثناء مینڈھر میں دسہرے اور رام نامی کا تہوار بڑی عقیدت و احترم سے منایا گیاجس میں بھا ری تعداد میں ہندو بر ادری کے لو گوں کے ساتھ ساتھ مسلم بر ادری کے لو گو ں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ہنو مان مندر مینڈھر سے ایک جھا نکی نکالی گئی جو پو رے مینڈھر قصبہ سے ہو تی ہو ئی ہنو مان مندر مینڈھر پہنچی جہا ں راون کا پتلا نذر آتش کیاگیا ۔تقریب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ راون کے پتلے کو نذر آتش کرنے کا منظر دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد موجود تھے۔اس موقعہ پردیو ندر کما ر ٹنڈن،  سبھاش شرما ، بلر ام شر ما ، ستیش کما ر شرما ، سو نو شرما ، شتوار کما رو غیر ہ بھی موجو دتھے ۔تقریب میں ایس ڈی ایم مینڈھر ، تحصیلدار مینڈھر، نا ئب تحصیلدار مینڈھر، ایس ڈی پی او مینڈھر ، ایس ایچ او مینڈھر کے علا وہ چوہد ری ظفر اللہ آزاد،عمر ان ظفرودیگر ان نے بھی شرکت کی۔