’’ ایٹ رائیٹ انڈیا ‘‘ مہم

ڈپٹی کمشنر لیہہ نے ہری جھنڈی دکھائی

18 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//ڈپٹی کمشنر لیہہ اونی لواسہ نے ’سوچھ بھارت یاترا ‘کے تحت ایٹ رائیٹ انڈیا مہم کے دوسرے روز این ڈی ایس سٹیڈیم سے ایک سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ،جس کا اہتمام فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا نے صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے اشتراک سے کیا ہے ۔ اس موقعہ پر سمتھرل رنپوچے اور این سی سی کے کمانڈنگ افسر کرنل اے ایم چھنڈے کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود تھیں ۔ اونی لواسہ نے سائیکل ریس کے شرکاء کو مقوی غذا کے استعمال کا حلف دلایا ۔  انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف دُنیا کے مختلف حصوں میں لفافہ بند اشیائے خوردنی استعمال کی جاتی ہیں تا ہم لداخ میں لوگ آج بھی تازہ اور مقوی غذا استعمال کرتے ہیں ۔ اس ریلی میں تقریباً ساڑھے سات ہزار رضاکار شرکت کر رہے ہیں اور 18 ہزار کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے دوران وہ تازہ اور مقوی غذا کے استعمال کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دیں گے ۔ 
 

تازہ ترین