جدوجہد میں دی جانے والی انمول قربانیوںسے وفاداری ملی ذمہ داری

شاٹ گنڈ ہندوارہ میں مارے گئے ڈاکٹر منان وانی اور ساتھی کو مزاحمتی خیمہ کا خراج عقیدت

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//شاٹ گنڈ ہندوارہ میں معرکہ آرائی کے دوران امارے گئے حزب المجاہدین کے کمانڈر ڈاکٹر بشیرمنان وانی اور ان کے ساتھی عاشق حسین زرگر کو جماعت اسلامی، تحریک حریت، پیپلز پولٹیکل فرنٹ،  تحریک مزاحمت ، لبریشن فرنٹ (آر)، پیپلز لیگ، ماس مومنٹ، ڈیمو کریٹک پولیٹکل مومنٹ ،  اتحاد المسلمین، سالویشن مومنٹ، لبریشن فرنٹ (حقیقی)، پیپلز پولٹیکل پارٹی ،پیروان ولایت نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد علی نے ایک بیان میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ دانشور ڈاکٹر عبدالمنان وانی اور ان کے ساتھی کے جانی نقصان کے عظیم صدمے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس خونریزی کے لیے دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل طلب رہنے کو بنیادی وجہ قرار دیتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس مسئلہ نے جموں وکشمیر کے خطے میں رہنے والے کروڑوں عوام کے سکھ چین کو چھین لیا ہے اور ان کے اندر ایک بے یقینی کی کیفیت پیدا کی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ جابرانہ اور ظالمانہ اقدامات سے یہاں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جو صورتحال کو ابتر بنانے کا باعث ہوگا اور نتیجتاً جنوب ایشیائی خطے میں اس کے منفی اثرات پڑنے کے واضح امکانا ت ہیں۔دریں اثنا شوپیان میمندر میں ایک تحریک نواز جوان طارق احمد گنائی کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں بہیمانہ ہلاکت پر جماعت اسلامی زبردست افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، نیز مطالبہ کرتی ہے کہ ان جیسے واقعات کی کسی غیر جانبدار بین الاقوامی ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کروائی جائے تاکہ دنیا حقیقت سے باخبر ہو۔ادھر تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ ڈاکٹر منان نے اپنی جوانی اور اپنی اعلیٰ تعلیم کی ڈگری قوم کے نام وقف کی ، اس لئے قربانیوںکی حفاظت کرنا ہر ایک پر فرض ہے ۔ اشرف صحرائی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہر روز انسانی لہو پانی کی طرح بہہ رہا ہے اوربھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر آتش فشاں بنا ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیر کے تاریخی اور سیاسی طور حل کرنے کے بجائے فوجی طاقت کی بنیاد پر حل کرنا چاہتا ہے ۔  پیپلز پولیٹیکل فرنٹ چیئرمین محمدمصدق عادل نے کہا کہ یہ بات یہاں قوم کے ہر حساس فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہئے کہ ایک اعلٰی تعلیم یافتہ اور سکالر منان وانی کو آخرکس چیز نے ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کیا تھا اور وہ کون سا جذبہ ہے جس نے آج وقت آنے پر سرکاری فورسز کے سامنے انہیں سرنڈر کرنے کے بجائے جان کو قربان کرنے پر آمادہ کیا،یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ یہاں یہی جواب ملے گا، وہ ایک باغیرت ، حوصلہ مند اور باضمیرکشمیری جوان تھا جسے اپنی سرِ زمین پر اغیار کا قبضہ قبول نہیں تھا اور نہ ہی اپنی قوم کی مظلومیت اور اس پر ہورہے مظالم ،قوم کی ماں بہنوں اور بیٹیوں سے ہورہی فورسز کی طرف سے دست درازیاں گوارہ نہیں تھیں۔ مصدق عادل نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ منان وانی نے اپنی تعلیم اپنے مُرتبے ، اپنی دنیائی خواہشیات اور زندگی پر اپنی مظلوم قوم کے حقوق کی محافظت و دفاع اور آزاد مستقبل کی خاطر جدوجہد کو ترجیح دی اور بالآخر اپنی جان کو قُربان کرکے اپنے عزائم کی تکمیل کی اور اپنا وعدہ پورا کیا۔ مصدق عادل نے کہا ہم قطعاً نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے جوانانِوطن اور لخت ہائے جگر اس طرح ہمیں داغ مفارقت دیتے رہیں، مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بھارت نے ہمارے سامنے اس طرح کے حالات کھڑے کررکھے ہیں جو ہمارے جوانوں کو ہتھیار اُٹھانے پر مجبور کررہے ہیں بلکہ انہیں اس اخلاقی جواز بھی فراہم کررہا ہے۔ تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر منان وانی نے ایک شاندار مستقبل کو تج کر اپنی قوم و ملت کے مستقبل کو سنوارنے کی راہ عزیمت اختیار کی اور قلیل مدت میں ہی اپنی خداداد صلاحیتوں سے پوری قوم و ملت کے دلوں میں محبت و شفقت اور عزت و احترام کا وہ مقام حاصل کیا جو اپنی مثال آپ ہے ۔ بلال صدیقی نے کہاکہ اگرچہ ان کی جدائی کا صدمہ حقیقی معنوں میں ناقابل برداشت ہے لیکن جس شان و شوکت سے وہ قوم و ملت سے رخصت ہوئے وہ صبح آزادی تک اس قافلہ سخت جان کے لیے ایک امید افزا مہمیز کا کام کرتی رہے گی۔لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو ،ایڈوکیٹ ایوب راٹھور اور وجاہت بشیر قریشی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹرمنان وانی جہاں قلم کے دھنی تھے ،وہی وہ ایک مدبر اور سلجھے ہوئے عسکری کمانڈر بھی تھے ۔ انہوںنے کہاکہ کمانڈر وانی کے جاں بحق ہونے سے سے ایک خلا پیدا ہو اہے جس سے پورا کرنامشکل ہے ۔دریں اثناء لبریشن فرنٹ (حقیقی) چیئرمین جاوید احمد میر، پیپلز پولٹیکل پارٹی چیئرمین ہلال احمد وار، سالویشن مومنٹ ترجمان، پیپلز لیگ ترجمان، ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی، ڈیمو کریٹک پولیٹکل مومنٹ چیئر مین فردوس احمد شاہ،  اتحاد المسلمین سربراہ مولانا محمد عباس انصاری، پیروان ولایت کے جنرل سیکریٹری آغا سید محمد یعسوب نے ڈاکٹر منان اورعاشق حسین زرگر کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ قوم پر ان قربانیوں کے ساتھ وفاداری کی بھاری ذمہ داری ہے۔
 
 

قربانی دینے والے نوجوان ہیرو: لبریشن فرنٹ 

وفد نے ویری ناگ جاکر آصف کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی 

سرینگر// لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی میں قربانی دینے والے ہیرو ہیں اور ان کی بیش بہا قربانیاں ہمارا بہترین سرمایہ ہے اور  مقروض ہے۔لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین بشیر احمد بٹ نے ویری ناگ میں آصف احمد کے غمزدہ لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل بشیر بٹ ایک وفد جس میں ضلع صدر محمد اسحاق گنائی کے ساتھ ساتھ ماسٹر سید مظفر، مشتاق احمد کوچھے ،اور تحصیل صدر شوکت احمد وغیرہ شامل تھے ، کے ہمراہ ویری ناگ پہنچے اور یہاں حال ہی میں مارے گئے آصف احمد کے گھر جاکر لواحقین کو پُرسا دیا۔ بشیر بٹ نے کہا کہ قربانی دینے والے نوجوان ہمارے اصل ہیرو ہیں اور ان کی بیش بہا قربانیاں ہمارا بہترین سرمایہ ہے ۔ قوم کشمیر ان کی مقروض ہے اور عہدہ بند ہے کہ ان کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ بعد میں وفد بریٹھ دیالگام پہنچا جہاں فرنٹ کے دیرینہ رکن بشیر احمد بٹ کی والدہ کا انتقال ہو ا ہے۔ وفد نے والدہ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے جنت نشینی نیز ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی برمحل دعائیں بھی کیں۔ درایں اثناء پولیس نے فرنٹ کے نائب صدر زون محمد یاسین بٹ کے گھر پر چھاپہ ڈالا ہے اور ان کو تلاش کرنے نیز انہیں تھانہ پر پیش ہونے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے۔ لبریشن فرنٹ نے پولیس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ 
 

 

تازہ ترین