تازہ ترین

سائینس ماڈل نمائش مقابلہ

گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ کی پہلی پوزیشن

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ سائنسی نمائشوں اور مقابلوں میں گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ کے ننھے ابھرتے سائنسندانوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سکول کے جن طلاب نے اس نمائش میں حصہ لیا ان میں میر فیضان (بارہویں جماعت)،کاشف فاروق  (بارہویں جماعت)،مبشر احمد  (بارہویں جماعت)،سید احسان (گیارہویں جماعت)،حنان (گیارہویں جماعت)اور امبرین منظور (گیارہویں جماعت)شامل ہیں۔میر فیضان نے Mobile Robotics category میں نئی دہلی میں منعقدہ نمائش میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔