تازہ ترین

امراض قلب کا بچائو اور علاج

سکمز میں’سیو ہارٹ کشمیر‘کی پہلی کانفرنس منعقد

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//سکمز صورہ میںکل سیو ہارٹ کشمیر ،جو کہ سرکردہ ڈاکٹروں کا ایک فورم ہے کے اہتمام سے پہلی سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاکہ وادی بھر میں امراض قلب کے عارضے میں مبتلا لوگوں کو سوشل میڈیا اور میڈیکل نیٹ ورکنگ کے ذریعے بروقت علاج ومعالجہ کیا جاسکے۔اس موقعہ پر مقررین اوربانی ممبران ڈاکٹر مظفر زرگر،ڈاکٹر عرفان بٹ، ڈاکٹر ناصر شمس،ڈاکٹر عمرا ن حفیظ ،ڈاکٹر ریحانہ کوثر،ڈاکٹر طٰحہ اورڈاکٹر آفاق جلالی نے سیوہارٹ کشمیر کے اہداف ،مقاصد اور کیمونٹی کے تاثرات نیز ضرورت کو اجاگر کیا۔سیو ہارٹ کشمیر کے پیٹرن اورسابق ڈی جی ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سلیم الرحمان ،ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر عمر جاوید شاہ ،پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ڈاکٹر صائمہ رشید،سابق ایچ او ڈی کارڈیولاجی پروفیسر خورشید اقبال اور ایچ او ڈی کار ڈیولاجی پروفیسر ناصر ترمبو نے تقریب میں شرکت کی۔ سیوہارٹ انشیٹو کے تحت لیہہ اور کرگل سمیت وادی بھر میں 7000مریضوں کا بروقت علاج ومعالجہ کیا گیا۔سیو ہارٹ کی پہل کے تحت تقریباً100ڈاکٹروں اور50پریپھرل ہیلتھ انسٹچیوٹوں کی سیوہارٹ انشیٹو کے تحت سوشل میڈیا گروپ کے ذریعے سینکڑوں افرادکی زندگی بچانے کے لئے اُن کی مثالی خدمات پر سراہنا کی گئی۔