تازہ ترین

’سوشل میڈیا سماج کیلئے ریڑھ کی ہڈی‘

طلاب کے درمیان تقریری مقابلہ کا اہتمام

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
ادہم پور //فوج کی جانب سے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کی غرض سے گلگل میں ایک تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 28طلاب نے شرکت کی۔ پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق مختلف جماعتوں کے بچوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ۔ تقریر کا موضوع تھا’ Social Media a boon to Society ‘۔ بچوں نے انتہائی جو ش و خروش سے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور موضوع پر اپنے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔ تینوں زمروں میں پہلے تین تین مقامات حاصل کرنے والے مقررین کو انعامات دئیے گئے ۔ اس موقعہ پر بھاری تعداد میں مقامی لوگ بھی موجو دتھے جنہوں نے فوج کی اس کائوش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے مقابلے منعقد کروانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ بچوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مل سکے ۔