تازہ ترین

اینٹی کورپشن کورٹ میں راشی پٹواری کو تین سال قید کی سزا

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//اینٹی کورپشن کورٹ جموں کے ایڈیشنل جج تسلیم عارف نے پولیس سٹیشن ویجی لینس آرگنائیزیشن میں درج کئے گئے سرکار بنام جواہر لال پٹواری سے متعلق ایف آئی آر نمبر 11/2010 کے معاملے میں فیصلہ سُنایا ۔ یہ معاملہ ویجی لینس آرگنائیزیشن جموں نے اس کیس کے ملزم کے خلاف درج کیا تھا ۔ اینٹی کورپشن عدالت کے ایڈیشنل جج نے مجرم کو قانون کے تحت تین سال کی قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنائی ۔