تازہ ترین

جموں وکشمیر قومی سطح پر تین انعامات سے سرفراز

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//ریاست جموں کشمیر نے پوشن ابھیان ( نیوٹریشن مشن ) کے تحت نئی دہلی میں یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک منائے گئے پوشن ماہ میں بہتر کارکردگی کیلئے تین انعامات حاصل کئے ۔ ریاست جموں کشمیر میں محکمہ سماجی بہبود کے ذریعے پوشن ابھیان کے تحت متعدد سرگرمیاں جاری رہیں ۔ نیتی آیوگ ممبر ڈاکٹر ونود پال نے بچوں اور خواتین کی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب پریہ انعامات پیش کئے ۔ سٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہانگلو نے ریاست کی طرف سے یہ انعامات حاصل کئے ۔ان کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کی انجم گنائی اور کلسوم بانو کو فیلڈ فنکشنری کیٹگری میں بلاک سطح پر انعام سے نوازاگیا ۔