تازہ ترین

عدالتی کارروائی کی مشق کا مقابلہ،کشمیر یونیورسٹی میں تقریب منعقد

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میں کل قومی موٹ کورٹ مقابلہ منعقد ہوا ۔اس سلسلے میں گاندھی بھون میں ایک تقریب ہوئی جس میں ملک کے مختلف یونیورسٹی اور اداروں میں زیر تعلیم قانون کے طلاب نے National Moot Court Competition( عدالتی کارروائی کی فرضی مشق ) میں حصہ لیا ۔مقابلے میں 17ٹیموں نے حصہ لیا اور گیتا انسٹی چیوٹ آف لا پانی پت نے مقابلہ جیت لیا ۔اس موقعہ پرمقابلے کے آخری راونڈ میں سابق پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحبان غوثہ جیلانی ،خالد الزمان ،محمد شفیع خان اور پروفیسر محمدایوب اور دیگر کئی قانونی ماہرین نے نے جج کے فرایئض انجام دئے ۔