تازہ ترین

محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

صوبہ بھر میں بلیک آئوٹ، غیر معینہ عرصہ کیلئے ہڑتال پر جانے کا انتباہ

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
جموں//پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عارضی ملازمین کی 72 گھنٹے کی ہڑتال بدھ کے روز مسلسل تیسرے روزبھی جاری رہی ۔محکمہ بجلی کے ان عارضی ملازمین نے آج بھی چیف انجینئر پی ڈی ڈی کے دفترکے احاطہ میں احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام پرانہیں واجب الاداتنخواہیں واگذارنہ کرنے کاالزام لگایا۔محکمہ بجلی کے صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے تین ہزار سے زائد عارضی ملازمین اپنے مسائل کے حل کے لئے سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں مرحلہ وار ڈھنگ سے بلیک آئوٹ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔ نیڈبیسڈورکرس یونین پی ڈی کے صدراکھل شرمانے کہاکہ یونین کاایک اجلاس 24 اگست کومنعقدہواتھاجس میں مسائل پرغوروخوض ہواتھا۔اس دوران بتایاکہ ہم نے متعددبارانتظامیہ کونیڈبیس ورکروں کی جائزمانگوں کے بارے میں بتایاہے لیکن کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اس کے بعدچندروزپہلے ایک میٹنگ منعقدکرکے یہ فیصلہ کیاکہ 8اکتوبرسے اپنی واجب الاداتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے چیف انجینئروں کے دفتروں کے باہر72گھنٹے کے دھرنے پربیٹھنے کافیصلہ لیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے جدوجہدکریں گے۔اکھل شرمانے کہاکہ ہم نے چیف انجینئرسے ملاقات کی اورانہیں میمورنڈم پیش کیاتھا اورانتباہ دیاتھاکہ اگرہماری مانگیں پوری نہ ہوئیںتو ہم غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پرچلے جائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ کشمیرصوبہ کے نیڈبیسڈ ورکروں کوہرمہینے تنخواہ دی جاتی ہے لیکن جموں کے 3405 نیڈبیسڈ ورکروں کے ساتھ ایسانہیں کیاجاتاہے جوکہ ناانصافی ہے۔