نگروٹہ سے ویشنو دیوی کیلئے شوبھا یاترا روانہ

نوراترے جموں کشمیر میں امن اور خوشحالی کی نوید بنائیں گے : دیویندر رانا

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
جموں //نوراتروں کی آمد کے ساتھ ہی منادر میں رونق بڑھ گئی ہے اور خصوصی سبھائوں اور چھڑی مبارک یاترائوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ بدھ کے روز نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویند ر سنگھ رانا نے کول کنڈولی مندر سے شری ویشنو دیوی کو جانے والی ایک شوبھا یاترا کو ہر ی جھنڈ ی کو روانہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے منتروں کے اچارن کے دوران انہوں نے قدیم راستے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس راستہ میں کئی اہم منادر اور دیگر تیرتھ استھان آتے ہیں اور دربار جانے کے لئے یہ بہترین متبادل راستہ ہے ۔ ممبر اسمبلی نگروٹہ نے جیوتی لے کر اس یاترا کی قیادت دی اور جیکاروں کے بیچ یاتراکو روانہ کیا جو کہ جگدمبہ ماتا کھیر بھوانی مندر جگتی، درگا ماتا مندر پنگالی، شو مندر ٹھنڈا پانی درابی، شکتی مندر راجا منڈلیک مندر اور راجا نوال گڑھ مندر مڑھ درابی، کالی ماتا مندر ، گنڈلا تالاب، رام دربار، شو ٹیمپل مندر بامیال اور اولی مندر چھپانو بمیال سے ہوتی ہوئی ویشنو دیوی کے دربار پہنچے گی۔ دیویندر رانا نے بین الاقوامی امن کے لئے پرارتھنا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اب کی بار کے نوراترے جموں کشمیر میں امن، خوشحالی ترقی اور بھائی چارے کی نوید لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماتا کے آشیر واد سے نگروٹہ حلقہ میں بھی تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں قدیم راستہ کے سیکولر کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیوتی نومین سے ہو کر گذرتی ہے جہاں گوجر برادری کے لوگ جیوتی کو اٹھا کر آگے بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی طرف سے کسی ہندو یاترا کی پذیرائی کا یہ ایک انوکھی مثال ہے جو کہ دنیا میں اور کہیں نظر نہیں آتی اور جموں کشمیر کے سیکولر تانے بانے کو مزید مضبوط کرتی ہے ۔ اس موقعہ پر رندیپ سنگھ، اشکو کمار ، کرتار چند، اتم سنگھ، ماسٹر پرشوتم ڈاکٹر منظور چودھری، بشیر کوہلی، حبیب حسین، راجیش کمار اور رتن لال بھی موجود تھے۔ 
 

تازہ ترین