تازہ ترین

پہاڑی سٹوڈنٹس کا یوتھ فیڈریشن کے بینر تلے احتجاج

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
جموں//آل جموں و کشمیر یوتھ فیڈریشن کے بینر تلے مظاہرہ کیا گیا جس میں جموں پہاڑی ہوسٹل کی خستہ حالی کو سدھارنے اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے گورنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق فیڈریشن کے فضل الحق چودھری ، ہارون رشید نواز خاکی اور نکل شرما آج ہوسٹل ملازمین اور طلاب کے ہمراہ اپنی مانگوں کے حق میں دھرنا دیا۔ انتظامیہ کی طرف سے 10دن کے اندر مطالبات کے حق کی یقین ہانی دئیے جانے کے بعد دھرنا ختم کر کے معمول کا کام کاج بحال کر دیا گیا۔مطالبات میں پہاڑی ہوسٹل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ، مظاہرین نے پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے تمام لیڈران سے پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس ہوسٹل کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔