تازہ ترین

راہل نے مودی پر رافیل معاملہ میں طنز کیا

11 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ رافیل طیارہ سودے کی خریداری کے عمل کی معلومات مانگے جانے پر وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اس کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے بدھ کو اس پر ٹوئٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے رافیل سودے کے عمل کی معلومات دینے کے لئے کہا ہے ۔ جواب بہت آسان ہے ۔ وزیراعظم نے یہ فیصلہ کیا۔ ان کے فیصلے کو صحیح ٹھہرانے والا عمل چل رہا ہے ۔ اس عمل کی شروعات ہوچکی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر دفاع آج رات فرانس جارہی ہیں۔اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے بدھ کو مرکز سے رافیل جنگی طیارہ سودے کو حتمی شکل دینے سے متعلق عمل کی پوری معلومات دستیاب کرانے کے لئے کہا ہے ۔اس سے پہلے کانگریس کے ترجمان ایس جے پال ریڈی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ رافیل سودے پر وزارت دفاع کے جوائنٹ سکریٹری راجیو ورما نے اعتراض کیا تھا۔