تازہ ترین

گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربار

وجے کمار کی نوڈل افسروں کو شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت

10 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//کئی عوامی وفود اور افراد نے کل یہاں جے کے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میںگورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل اور مطالبات اُن کی نوٹس میں لائے۔23 وفود اور31 افراد نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے اپنی ترقیاتی ضروریات پورا کرنے میں ان کی مداخلت طلب کی۔کرالپورہ، گاسی یار اور حول سے آئے وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں ڈرنیج کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ضلع رام بن ،کولگام ،ٹنگڈارکے علاوہ دیگر کئی وفود نے بھی اپنے مطالبات و مسائل گورنر کے مشیر کی نوٹس میں لاکر ان کے جلد ازالہ کا مطالبہ کیا۔بعد میں گورنر کو گریوینس سیل میں وصول کی گئی شکایات اور اُن کے نپٹارے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے مختلف محکموں کے نوڈل افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران لوگوں کے جائیز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی ہدایات دیں۔گریوینس سیل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی آمد اور ان کی جانب سے نوکری تلاش کرنے کے معاملے کو مد نظر رکھتے ہوئے مشیر موصوف نے ایمپلائمنٹ محکمہ کے نوڈل افسر کو گریوینس سیل میں ایک کونسلر تعینات کرنے کی ہدایت دی تا کہ نوکری کی تلاش کرنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کی جاسکے۔