نظام میںبہتری لانے کیلئے سب کمیٹی تشکیل

10 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//شہر میں ٹریفک نظام میںبہتری اورباقاعدگی لانے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایک ٹریفک سب کمیٹی کو تشکیل دیا۔سی سی ایس ڈی اے اورآر ٹی او کشمیر ،ایس ایس پی ٹریفک اورضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں سینئر آفیسران کمیٹی کے ممبران ہیں۔سب کمیٹی کی طرف سے بٹہ مالو میں انٹری اینڈ ایگزٹ پوائنٹس پر سومو گاڑیوں کے لئے عارضی طور پر سومو اسٹینڈ کے قیام اور سومو گاڑیوں پر ٹیگس اور سٹیکرس کے علاوہ سائین بورڈ نصب کرنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ مندرجہ بالا ہدایات کی خلا ف ورزی کرنے والے سومو ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔انہوںنے سب کمیٹی کو فوری طور پر پہلی میٹنگ کا انعقاد کرنے اور صوبائی کمشنر کے دفتر میں ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی تاکہ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کی جاسکے۔وی سی ایس ڈی اے،آر ٹی او کشمیر ،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی اورڈی ایس پی ٹریفک کے علاوہ اے سی اوردیگر آفیسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

تازہ ترین