فشریز، شیپ اور انیمل ہسبنڈری محکمے

خالی آسامیاں ایک ہفتے کے اندر ایس ایس بی کو ریفر کریں گے:اصغرسامون

10 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر //بھیڑ و پشو پالن اور فشریز محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے محکمہ کے افسروںسے کہا ہے کہ وہ خالی پڑی اسامیوں کو ایک ہفتے کے اندر سروس سلیکشن بورڈ( ایس ایس بی) کو ریفرکریں۔سیکرٹری موصوف ان محکموں کے افسروں کی ایک میٹنگ میں بول رہے تھے۔انہوں نے ان محکموں میں خالی پڑی اسامیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔ انہوں نے ان اسامیوں کے فوری ریفرل کے لئے نوڈل افسروں کی تعیناتی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پچھلے کئی برسوں سے درجہ چہارم اور درجہ سوم اسامیاں پُر نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کئی افراد کو محکمہ میں روزگار فراہم کیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے ڈی پی سی میٹنگیں بروقت منعقد کرانے کی تلقین کی تا کہ محکمہ کے ملازمین کو اُن کا حق دیا جاسکے۔ میٹنگ میں محکموں کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر سامون نے دستیاب رقومات کے منصفانہ استعمال پر زور دیتے ہوئے محکمہ کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی تلقین کی۔
 

تازہ ترین