چنائو سے قبل ہی سرینگر میئر کی پیش گوئی

این سی اورپی ڈی پی کو انتخابات میں حصہ نہ لینے پرافسوس:گورنر

10 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//ریاستی گورنرستیہ پال ملک نے سرینگر میونسپل کارپوریشن انتخابات  سے قبل ہی اسکے میئر کی پیش گوئی کی ہے۔انکا کہنا ہے کہ’ اب کی بارسری نگرشہرکوبیرون ملک میں اعلیٰ تعلیمیافتہ نوجوان کی صورت میں میئرحاصل ہوگا‘۔گورنرنے کہاکہ اگریہ اعلیٰ تعلیمیافتہ نوجوان ایک یوتھ لیڈرکی صورت میں قدم جمانے میں کامیاب رہاتووہ الیکشن کابائیکاٹ کرنے والی دونوں جماعتوں کوجھٹکادے سکتاہے۔ گورنرنے سوموارکی شام نجی نیوزچینل ’این ڈی ٹی وی‘کیساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ سری نگرشہرکواسبارایک ایساباصلاحیت نوجوان میئرحاصل ہوگا،جس نے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔گورنرنے نام لئے بغیرکہاکہ اگریہ نوجوان لیڈراپنے قدم جمانے میں کامیا ب ہوا،اوروہ صحیح طورپراُبھرسکاتووہ نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کوجھٹکادے سکتاہے۔ گورنرنے دعویٰ کیاکہ اب یہ دونوں جماعتیں ہاتھ مل رہی ہیں کہ انہوں نے میونسپل انتخابات کابائیکاٹ کیوں کیا۔ستیہ پال ملک کا کہنا تھا ’’نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کواب افسوس ہورہاہے کہ انہوں نے میونسپل الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیا۔گورنر ملک نے یہ انکشاف کیاکہ نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی اپنے اپنے انتخابی  نشانات کے بغیربلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کوتیارتھیں ۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ جی ، فاروق عبداللہ اوراُن کافرزندعمرعبداللہ میونسپل انتخابات میں حصہ لینے کوتیارتھے لیکن وہ چاہتے تھے کہ الیکشن میں اُنکی پارٹیوں کے انتخابی نشانات نہ ہوں ۔ریاستی گورنرنے واضح کیاکہ اگرمیونسپل انتخابات میں پولنگ کی شرح کم رہتی ہے تواس کیلئے گورنرانتظامیہ یاموجودہ ریاستی سرکارذمہ دارنہیں ۔
 

تازہ ترین