جہاں انتخابات ، وہاں ہڑتال و بائیکاٹ:مزاحمتی قیادت

10 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز دیسک
سرینگر //مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروقاور محمد یاسین ملک نے دوسرے مرحلے پربھی متعلقہ مقامات اور علاقہ جات میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرنے کی اپیل دہرائی ہے ۔بیان کے مطابق سولنہ، آلوچی باغ، ایس ڈی کالونی بٹہ مالو، زیارت بٹہ مالو، شہید گنج، کرن نگر، چھتہ بل، قمرواری، بمنہ ایسٹ، بمنہ ویسٹ، نندریشی کالونی، پارمپورہ، زینہ کوٹ، لاوے پورہ، مجہ گنڈ، ٹنکی پورہ، حبہ کدل، بربرشاہ، فتح کدل، منور آباد،لنگیٹ، سمبل، کنزر، وترگام، چرارشریف، بیروہ، ماگام، یاری پورہ، فرصل، اننت ناگ، بجبہاڑہ  میں ہڑتال اور چنائو بائیکاٹ کیا جائے۔قائدین نے عوام سے یہ بات زور دیکر کہی کہ خون سے سینچی ہوئی حق خودارادیت کی تحریک اور بیش بہا جانی و مالی قربانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ قیادت اور عوام بھر پور اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کرکے سازشوں سے چوکنا رہیں ۔
 

تازہ ترین