روپیہ 34پیسے گرکر اب تک کی ریکارڈ نچلی سطح پر

10 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ممبئی//گھریلو شیئر بازار میں گراوٹ اور دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکیٹ میں ڈالر کی مضبوطی سے منگل کے روز بین بینکنگ کرنسی بازار میں ہندستانی کرنسی 33پیسے کی گراوٹ کے ساتھ اب تک کی ریکارڈ نچلی سطح 74اعشاریہ 39روپئے فی ڈالر پر بندہوئی ۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی تیزی اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی)کے سرمایہ نکالنے سے بھی روپئے پر دباؤرہا۔اس میں آج مسلسل چھٹے دن گراوٹ درج کی گئی ۔ان چھ دنوں میں ہندستانی کرنسی 185پیسے کمزور ہوئی ہے ۔روپیہ پچھلے کاروباری دن 30پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 74اعشاریہ 06روپئے فی ڈالر رہاتھا۔ ۔روپیہ پہلی بار 74روپئے کی سطح سے نیچے بندہواہے ۔گھریلو شیئر بازار میں ابتدائی تیزی کے دم پر روپیہ آج 13پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 73اعشاریہ 93روپئے فی ڈالر پر کھلا ۔یہ ابتدائی کاروبار میں 73اعشاریہ 88روپئے فی ڈالر کی دن کی اونچی سطح تک پہنچا ۔لیکن اسکے بعد پورے کاروبار کے دوران روپئے پر دباؤ بنارہا۔ ایف پی آئی کی پونجی بازار سے 46کروڑ ڈالر سے زیادہ کی نکاسی اور ڈالر کی مضبوطی کے دباؤ میں یہ 74اعشاریہ 39روپئے فی ڈالر کی اب تک کی ریکارڈ نچلی سطح تک گرگیا ۔یواین آئی۔

تازہ ترین