وجے کمار کا آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر کا دورہ

ادارے کی کارکردگی ، افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال

9 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کر کے وہاں کام کاج کا جائیزہ لیا۔ اے ڈی جی پی آرمڈ ، اے کے چودھری اور آئی جی پی آرمڈ ایس اے وٹالی نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ مشیر کا استقبال کیا۔ہیڈ کوارٹرس پہنچنے پر مشیر کو آرمڈ پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد میں اے ڈی جی پی، اے کے چودھری نے آرمڈ پولیس ہیڈ کوارٹرس کی مجموعی کارکردگی کے بارے میںمشیر وجے کمار کو تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر ادارے کی کارکردگی ، افرادی قوت، بنیادی ڈھانچے اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وجے کمار نے آرمڈ پولیس کی مختلف بٹالینوں کے کمانڈنٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں تفویض کئے گئے کام کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے پولیس کے اس اہم شعبۂ کو مزید ترقی اور فروغ دینے کے لئے اُن سے تجاویز طلب کیں۔آرمڈ پولیس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے فرائض کی انجام دہی اور پولیس اہلکاروں کو تربیت دینے کے دوران نظم و نسق کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔پولیس اہلکاروں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں مشیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لئے اقداما ت کریں۔ کے، وجے کمار نے آرمڈ پولیس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اے ڈی جی پی کو انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
 

 آج عوامی  شکایات سُنیں گے 

سرینگر//گورنر کے مشیر وجے کمار آج یعنی 9 اکتوبر کو جے کے جی جی سی چرچ لین سرینگر میں عوامی شکایاے سُننے اور اُن کا ازالہ کرنے کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ عوامی وفود اور افراد کے وجے کمار سے ملاقات کیلئے چرچ لین سرینگر میں صبح دس بجے سے دوپہر 12 بجے تک اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔ 
 

تازہ ترین