پاکستان کاغوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

۔ 1300 کلومیٹر فاصلے تک جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت

9 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 راولپنڈی// پاکستان نے غوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے کیا، جس کا  مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد بلال حسین نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک اور چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام بھی موجود تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر فاصلے تک روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر افواج پاکستان اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربرہان نے بھی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

تازہ ترین